(ویب ڈیسک)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سیکڑوں افراد کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمحمد عمیر نامی صارف نے ایک ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والے ناخشگوار واقعہ سے قبل کی ویڈیو شیئر کی،وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ اکرم اور ان کے ساتھی مینار پاکستان پر آرہے ہیں جبکہ عائشہ واقعے سے قبل اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ویڈیو بنارہی ہیں۔
اسی اثنا میں کچھ نوجوان ان کے ارد گرد جمع ہوگئے اور ہلڑ بازی شروع کردی جس کے بعد گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا جس میں سیکڑوں افراد نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے۔
#lahoreincident
— Muhammad Umair (@MohUmair87) August 18, 2021
سے چند منٹ قبل کی یہ ویڈیو ہے لڑکی کے ساتھ موجود لڑکا ٹک ٹاک کریکٹر ریمبو ہے۔لوگوں کو آنے کی دعوت دی گئی جس پر یہ سب اکھٹے ہوئے۔ریمبو کے اکاؤنٹ رپلائیز سے آدھے بندوں کی شناخت ہوسکتی۔ pic.twitter.com/rnyHrH6PGp
واضح رہے کہ عائشہ اکرم نے خود تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ’ میں اور میری ٹیم کوئی ساڑھے چھ بجے کے قریب مینارپاکستان پہنچے جہاں ہم اپنا کام کر رہے تھے کہ ایسے میں لڑکوں کا ایک گروہ ہماری طرف متوجہ ہوا، جنہوں نے ہمارے کام میں خلل ڈالنا شروع کیا، وہ زبردستی سیلفیاں بنا رہے تھے، اس حد تک تو قابل قبول تھا لیکن مجھے اس وقت حالات کی سنگینی کا علم نہیں تھا جب ایک طرف سے اچانک دھکا لگا اور میں گر گئی اور ہجوم تھا جو میرے درپے تھا‘۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ’کانوں پڑی آواز سنائی نہیں دے رہے تھی اور ہر کوئی مجھے چھونے کی کوشش کر رہا تھا، میری ٹیم کے لڑکے ان کو روکنے کی کوشش کررہےتھے لیکن وہ کسی کی بات نہیں سن رہے تھے، اچانک ان میں سے ایک دو میرے ہمدرد بن جاتے اور بچانے کے لئے دبوچ لیتے۔
تو دوسرے لوگ ان پر حملہ آور ہو جاتے، کوئی میرا دوپٹہ چھین رہا تھا کوئی مجھے دبوچ رہا تھا، جتنی مجھے ہوش تھی میں ایک طرف کو بھاگتی تو یہ ہجوم میرے ساتھ ساتھ چلتا اور اچانک کوئی دھکا دے کر گرا دیتا، مجھے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں مل رہا تھا۔‘