ویب ڈیسک : یورپ اور امریکا کی اسٹیبلشمنٹ نے افغان جنگ اپنے مفادات کے لئے شروع کی، افغانستان کی جنگ یورپ اور امریکا کی اشرافیہ نے منی لانڈرنگ کے لئے شروع کی۔وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا۔
ولی لیکس نے ٹوئٹر پر 2011 کا جولیان آسانج کا ایک ویڈیوکلپ شئیر کیا ہے جس میں اس نے واضح کیا ہے کہ افغان جنگ یورپ اور امریکا کی اسکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے اپنے مفادات کے لئے شروع کی۔ یہ لوگ اپنے بلا ٹیکس آمدنی کو کو جائزشکل دینے کے لئے افغانستان کو استعمال کررہے ہیں یہ ایک نہ ختم ہونے والی جنگ ہے جس کا مقصد اور نتیجہ کبھی نہیں نکلے گا۔
Julian Assange speaking in 2011: "The goal is to use Afghanistan to wash money out of the tax bases of the US and Europe through Afghanistan and back into the hands of a transnational security elite. The goal is an endless war, not a successful war" #Afghanistan pic.twitter.com/Hg3qVzABBg
— WikiLeaks (@wikileaks) August 18, 2021
دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نعرہ لگا کر لاکھوں لوگوں اور کئی ملکوں کو سالوں پیچھے دھکیل دیا گیا جن کی زندگیاں ہمیشہ کے لئے بدل گئیں۔