مینار پاکستان واقعہ، متاثرہ لڑکی کا ساتھی کے ہمراہ پہلا ویڈیو پیغام

18 Aug, 2021 | 07:17 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: مینار پاکستان پر ہونے والے افسوسناک واقعہ کی متاثرہ لڑکی عائشہ اکرام نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرام نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں لوگوں سے سوال کیا ہے کہ " میں نے آپ کا کیا بگاڑا تھا، آج پاکستان کی یہ بیٹی آپ سب سے ناراض ہے"۔

قبل ازیں لاہور   کے   گریٹر اقبال پارک میں  افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں400 افراد  نے  ٹک ٹاکر خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

14 اگست جشن آزادی  کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں، اچانک اوباشوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی، خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی۔

اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل  ہوئی تو پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔

مزیدخبریں