چوری کرنیوالے کیساتھ طالبان نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

18 Aug, 2021 | 06:42 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)امریکی فو جیوں کے انخلا اور طالبان کے قبضے کے بعدافغانستا ن میں اب حا لات کا فی حد تک نا رمل ہیں،اس دورا ن کچھ  مثبت خبریں بھی سو شل میڈیا پر آ رہی ہیں۔

 تفصیلا ت کے مطابق   امریکہ کیخلاف کامیابی کے بعدسوشل میڈیا پر کوئی طالبان کی تعریفیں کرتا نظر آتا ہے تو کوئی امریکہ کو افغانستان کی مزید بگڑتی ہوئی صورت حال کے لیے مورد الزام ٹھہرا رہا ہے،افغا نستا ن کے ایک سر کا ری ہسپتا ل میں ایک نو جوا ن چو ری کر تے ہو ئے رنگے ہا تھو ں پکڑاگیا تو طا لبا ن نے بجا ئے اس کے ہا تھ کا ٹنے کے اسے معا فی دے دی ،جس کی ویڈیو بھی سو شل میڈیا پر وا ئرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چو ری کر نے وا لے نو جو ان کو طا لبان رہنما پو چھ تا چھ کے بعد معا ف کر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ  افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امریکیوں کے ترجمانوں سمیت تمام مخالفین کے لئےعام معافی کا اعلان کیا ہے ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے، گزشتہ روز کابل میں پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ آزادی ہر قوم کا بنیادی حق ہوتا ہے جو ہم نے حاصل کر لیا۔

افغانستان کو قبضے سے چھڑانا ہمارے لئے فخر کی بات ہے،ہم نے 20سال جدوجہد کی ۔ اب افغانستان آزاد ہے،عوام سے امید ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔

مزیدخبریں