خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی پر شنیرا اکرم کا رد عمل آ گیا  

18 Aug, 2021 | 06:37 PM

Imran Fayyaz

  (ویب ڈیسک)پاکستان کےسابق فاسٹ باولروسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے شدید غصے کا اظہار کیا۔

 تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں یومِ آزاری کے موقع پر مینارِ پاکستان پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ افسوناک واقعے پر شنیرا اکرم شدید برہمی کا ا ظہار کیا۔
 اداکارہ سجل علی  نے بھی  گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر تشدد کے واقعے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے  حکومت سے سوال کیا کہ ایسے درندوں کو کب مثالی سزا دی جائے گی؟۔

 تفصیلات کےمطابق انسٹاگرام پر  سجل علی نے کہا کہ ’کیا وہ لڑکی 400 مردوں کے سامنے اس طرح کے سلوک کی حقدار تھی؟،ہم ان آدمیوں کو جنہوں نے اس پر حملہ کیا اور جو خاموش تماشائی بن کر سب کچھ دیکھتے رہے، انہیں کب مثالی سزا دے دیں گے؟

 اداکارہ نے ایک اور سٹوری میں لکھا کہ وہاں مردوں کا ایک سمندر تھا جو ان درندوں کو آسانی سے روک سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اورایک اور دن، ایک اور خاتون کا نام ہیش ٹیگ بن گیا جسے ہراساں کیا گیا، آخر یہ سب کب ختم ہوگا؟ اورہم کب خود کو محفوظ سمجھیں گے؟ یاد رہے کہ یوم آزادی کے دن مینا ر پاکستان گراونڈ میں ٹک ٹک بناتے ہوئے لڑکی کے کپڑے پھاڑنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزیدخبریں