بھارت کے تاریخی شہر علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی تجویز

18 Aug, 2021 | 06:28 PM

   ویب ڈیسک : بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ کا نام تبدیل کرکے ہری گڑھ کرنے کی تجویز ،  معاملہ حتمی منظوری کے لئےہندو انتہا پسند وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھیج دیا گیا۔

نومبر 2019 میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں جگہوں کے نام تبدیل کرنے کا  اعلان کیا تھا۔ جنوری 2019 میں کمبھ میلے سے چند ماہ قبل مغل سرائے کا نام پنڈت دین دیال اپادھیائے نگر ، الٰہ آباد کا پریاگ راج اور فیض آباد کا نام ایودھیا رکھا گیا ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ  جہاں بھی  ضرورت ہوئی وہاں حکومت ضروری اقدامات کرے گی۔علی گڑھ ضلع پنچایت کے سربراہ وجے سنگھ  کا کہنا تھا کہ علی گڑھ کا نام تبدیل کر کے ہری گڑھ رکھنے کی  قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ سابق ایم ایل سی اور کانگریس کے ہریانہ انچارج وویک بنسل نے اس قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے اسے غلط فیصلہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ اس سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ یادرہے علی گڑھ تحریک کی وجہ سے علی گڑھ کی ایک عالمی پہچان ہے اور علی گڑھ یونیورسٹی کے سابق طلبا جو علیگ کہلواتے ہیں کی وجہ سے اسے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے ۔ 

مزیدخبریں