(وقاص احمد)محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظر شہر کے متعدد علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی۔
نویں محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق شہر کے حساس علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے ۔ چوہنگ ،ٹھوکر نیاز بیگ،شادمان ،اسلامپورہ ،والڈ سٹی ،اور ماڈل ٹاؤن میں موباہل سروس معطل رہی ۔
پولیس کے مطابق جلوس کے راستوں کے اطراف میں موبائل سروس معطل ہے ، جبکہ روٹس کے اطراف میں ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروسز جزوی طور پر متاثر ہیں۔