طالبان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کر دیے گئے

18 Aug, 2021 | 06:02 PM

ویب ڈیسک:    فیس بک نے طالبان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بھی بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی قوانین کے تحت طالبان پر پابندی عائد ہے جس پر ان کے اکاؤنٹس بلاک کردیے ہیں۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق  لوٹ مار اور تشدد کی شکایات کے لیے بنائی گئی طالبان کی واٹس ایپ ہاٹ لائن کو بھی بند کردیا گیا ہے جب کہ طالبان کےنام سے بنائے گئے آفیشل اکاونٹس بھی بلاک کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر طالبان سے متعلق تمام مواد پر پابندی عائد کی تھی۔فیس بک  کے مطابق وہ طالبان کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہیں اس لیے اس گروپ کے ساتھ منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لیے افغان ماہرین کی ایک ٹیم مخصوص کی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں