ویب ڈیسک : انس حقانی کی حامد کرزئی سے ملاقات ، انتقال اقتدار کے حوالے حامد کرزئی گلبدین حکمت یار اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی۔
افغان طالبان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہےکہ وہ ماضی کے مقابلے میں مختلف انداز حکومت کا راستہ اپنائیں گے اور خواتین کے حقوق کا احترام کیا جائے گا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان کا گروہ عام معافی کا اعلان کر رہا ہے اور کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نظریے اور عقائد میں کوئی فرق نہیں آیا مگر طرز حکومت میں بردباری اور تجربے کی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اسلامی اصولوں کے تحت کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم خواتین کے لباس سے متعلق کوئی بات کرنے سے احتراز برتا تھاتحریک نے اپنے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جشن نہ منائیں کیوں کہ "یہ فتح تمام افغان عوام کی ملکیت ہے"۔ مزید یہ کہ شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ طالبان ارکان کی جانب سے کسی بھی غیر قانونی حرکت کی فوری اطلاع دیں تا کہ ان افراد کا محاسبہ کیا جا سکے۔ افغان دارالحکومت کابل کی سڑکوں پر گھومنے پھرنے والی خواتین کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ علاوہ ازیں مردوں نے بھی مغربی لباس اتار دیا ہے۔رپورٹ کےمطابق نرخوں میں کمی کے باعث اب تاجر افغانی کرنسی میں کاروبار نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ پاکستانی روپے یا کوئی اور کرنسی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دوسری طرف بورس جانسن جن کا ملک اس وقت گروپ آف سیون (جرمنی ، کینیڈا ، امریکا ، فرانس ، اٹلی ، جاپان اور برطانیہ) کے موجودہ سیشن کا صدر ہے نے پیر کو گروپ کا سربراہ اجلاس بلالیا تاکہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کی جاسکے۔