پی آئی اے نے برطانوی سپریم کورٹ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا

18 Aug, 2021 | 04:24 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک:پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز ( پی آئی اے ) کئی ملین پاؤنڈ کے نقصان سے بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پانچ لارڈ جسٹسز نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا، وکیل پی آئی اے کے وکیل فرحان فارانی نے بتایا کہ عدالت نے پی آئی اے کے معاہدے کو قانونی قرار دے دیا ہے۔مقدمہ ہارنے کی صورت میں پی آئی کو بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔

اس موقع پر کنٹری مینیجر پی آئی اے تیمور ملک کا کہنا تھا کہ برطانوی سپریم کورٹ کے  تاریخی فیصلے نے ثابت کیا کہ پی آئی اے کے اقدامات درست تھے۔ پی آئی اے کئی ملین پاؤنڈ کے نقصان سے بچ گئی۔

یاد رہے کہ ٹریول ایجنٹس نے پی آئی اے کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔

مزیدخبریں