کورونا کے وار جاری؛طلبہ سےمتعلق یاسمین راشد کا اہم بیان

18 Aug, 2021 | 04:15 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے لاہور سمیت متعدد اضلاع میں مثبت شرح میں اضافہ ہورہا ہے،تعلیمی مراکز میں بھی اس وبا نے اپنے پنچے مضبوطی کے ساتھ گاڑے ہوئے ہیں،اساتذہ، طلبہ مہلک وبائی مرض کی زد میں آرہے ہیں، حکومت نے طلبہ کو ویکسین لگانے کے لیے این سی او سی سے اجازت طلب کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی دہشت اور مثبت کیسز کی شرح میں مزید اضافہ ہورہا ہے، اساتذہ اور طلبہ بھی اس سے متاثر ہیں، کورونا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے لئے اور اس سے بچاؤ کے لئے  16 سے 18 سال تک کی عمر کے طلبہ کو ویکسین لگانے کے لیے این سی او سی سے اجازت طلب کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت نے 4 بڑے شہروں میں بند مزارات ایس او پیز کے تحت کھولنے اور 16 سے 18 سال تک کی عمر کے طلبہ کو ویکسین لگانے کے لیے این سی او سی سے اجازت طلب کرنےکا فیصلہ کیا ہے،ہسپتالوں میں داخل 88 فیصد مریض ایسے ہیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوا رکھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس میں ہوا،چیف سیکرٹری پنجاب، تمام ڈویژنل کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ، سیکرٹری اوقاف، سی سی پی او لاہور اورمتعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں کورونا وباء کی صورتحال، ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لیاگیا،16سے18سال تک کی عمر کے طلبہ کی ویکسی نیشن کے لئےاین سی او سی سے اجازت لینے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہناتھا کہ کورونا کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں اضافہ ہو رہاہے،ڈیٹا کے مطابق ہسپتالوں میں داخل 88فیصد مریض نان ویکسی نیٹڈ ہیں،جن مریضوں نے ایک ڈوز لگوائی ہے ان کی حالت بھی نان ویکسی نیٹڈ سے بہتر ہے،اعداد و شمار سے ثابت ہوتا ہے ویکسین کورونا کے خلاف انتہائی موثر ہے،وفاقی حکومت نے محکمہ صحت پنجاب کو 11آکسیجن جنریٹرز فراہم کر دیئے ہیں۔

مزیدخبریں