شہریوں کے لئے تشویشناک خبر

18 Aug, 2021 | 03:36 PM

Imran Fayyaz

(عظمت مجید)کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ، شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے وینٹی لیٹرز 65 فیصد تک بھر گئے۔

 سروسز ہسپتال میں وینٹی لیٹرز نایاب  جبکہ 3 سرکاری ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز 99 فیصد تک بھر گئے،سروسز ہسپتال میں کورونا کیلئے 16 وینٹی لیٹرز موجود ہیں جن پر 16 ہی مریض کا علاج جاری ہے۔ میو ہسپتال کے 57وینٹی لیٹرز پر 53 مریض زیر علاج ہیں۔ جناح ہسپتال کے 50 وینٹی لیٹرز پر 22 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ جنرل ہسپتال میں40 ویںٹی لیٹرز پر18مریض زیر علاج ہیں۔

گورنمنٹ نوازشریف ہسپتال یکی گیٹ کو دیے گئے 4 وینٹی لیٹرز پر 3 مریضوں کا علاج جاری ہے، گنگارام ہسپتال کے 20 وینٹی لیٹرز پر 8 مریض زیر علاج ہیں۔ پی کے ایل میں 8 وینٹی لیٹرز پر 2 مریض،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں تین وینٹی لیٹرز پر 2مریضوں کا علاج جاری ہے۔

 واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  11 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ مزید 554 کیسز  رپورٹ ہوئے  ہیں ، شہر لاہور میں کورنا کی مثبت شرح 8.8 رہی، سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم  کا کہنا ہےکہ شہری کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کریں، صرف ویکسی نیشن ہی کورونا اور اس کی نئی قسم (ڈیلٹا) ویرئنٹ  کا موثر علاج ہے، 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسی نیشن لگوانا ناگزیر ہے۔

مزیدخبریں