ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیر کا سڑکوں پر مٹر گشت، شہری خوفزدہ، ویڈیو وائرل

lion
کیپشن: lion
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ میں پالتو شیر کے سڑکوں پر مٹر گشت نے شہریوں کو خوف زدہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شیر بلّی کی نسل کا ایک خونخوار جانور ہے، شیر اپنے شاندار طاقتور اور مضبوط جسم کی بدولت بہترین شکاری کہلائے جاتے ہیں، شیر کو بطور علامت بہادر، طاقتور، ظالم اور سنگدل استعمال کیا جاتا ہے، شیر کو جنگل کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے، شیر کی دو اہم اقسام افریقی اور ایشیائی ہیں لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی مجموعی تعداد آٹھ ہے، کچھ لوگ اس کو شوق سے گھروں میں بھی پالتے ہیں، جس کی وجہ سے اکثر اوقات شیر سڑکوں پر آجاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پالتو شیر کے سڑکوں پر گھومنے کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، ویڈیو میں کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ کی سڑکوں پر پالتو شیر کو گھومتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شیر کا مالک بھی موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیر کو چینی تاجر نے پال رکھا ہے جسے پہلے کمبوڈین حکام نے ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضبط کرلیا تھا تاہم کمبوڈین وزیراعظم ہن سین کی مداخلت کے بعد اسے مالک کو واپس کردیا گیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ کے صحافی اینڈریو میک گریگور نے شیر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘شیر کو چینی تاجر کیو ژاؤ نے نوم پنہ میں ایک گھر میں پالتو جانور کے طور پر رکھا ہوا ہے جو باہر کی گلی میں گھوم رہا ہے اور اس کی نگرانی نہیں کی جاتی۔

ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد شیر کو اس کا مالک واپس گھر لے گیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پالتو شیر کے مالک پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer