ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے معاملے پر وزراء کو بیانات دینے سےروک دیا۔افغان تنازعہ حساس معاملہ ہے، وزراء بیانات میں افغان تنازعہ بارے محتاط رویہ اپنائیں۔
وفاقی کابینہ کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم اور وزراء کی افغان تنازعہ پر مشاورت ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے افغانستان کے معاملے پر وزراء کو بیانات دینے سےروک دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو سختی سے ہدایت کی کہ افغان تنازعہ حساس معاملہ ہے، وزراء بیانات میں افغان تنازعہ بارے محتاط رویہ اپنائیں، کوئی بھی وزیر افغان ایشو پر میڈیا سمیت باقی فورم پر بات نہ کرے۔صرف متعلقہ وزیر ہی افغانستان کی صورتحال پر بات کریں۔
عمران خان نے بھارت کو افغانستان کے معاملے پر سب سے بڑا لوزر قراردے دیا، بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف تھا، بھارت نے افغانستان میں اپنے مخفی منصوبوں سمیت سب کچھ کھودیا، افغانستان کے فیصلےافغان عوام کو کرنے چاہیں۔اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، افغانستان میں عام لوگوں کا جانی نقصان نہیں ہوا اگر افغانستان میں خون خرابہ ہوتا تودشمن پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے۔