لاہور میں دفعہ 144 نافذ

18 Aug, 2021 | 12:33 PM

Sughra Afzal

مال روڈ (قیصر کھوکھر) شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ، موبائل سروس بند، ڈبل سواری پر پابندی،  کورونا ایس او پیز پرعمل، مجالس کے دوران ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔
صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علما ء سے رابطے میں ہیں، شہر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا،سوشل میڈیا اور اشتعال انگیزی پر مکمل نظر ہے، سیف سٹی کے کیمرے ٹھیک کرائے دیئے گئے، تمام محکمے الرٹ ہیں،جلوس صرف روٹ کے راستے سے ہی جا سکیں گے، 4 لاکھ پولیس جوان ڈیوٹی دیں گے، رینجرز کی 35 کمپنیاں اور فوج کی 66 کمپنیاں پولیس کی مدد کر رہی ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ 36 ہزار 656 مجالس اور 9ہزار 328 جلوس برآمد ہونگے، بجلی کا متبادل انتظام بھی کرلیا گیا ، آج اورکل یوم عاشور پر وزرا ء اپنی ڈیوٹی دیں گے۔

مزیدخبریں