تاجر برادری کا آج اور کل مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان

18 Aug, 2021 | 11:17 AM

Sughra Afzal

مال روڈ (جنید ریاض) لاہور کی تاجر برادری نے محرم الحرام کے موقع پر نویں اور دسویں محرم الحرام کو مکمل تعطیل کا اعلان کردیا۔

 ہال روڈ، مال روڈ، بیڈن روڈ، انارکلی بازار، شاہ عالم بازار، اچھرہ مارکیٹ، نیلاگنبد مارکیٹ، برکت مارکیٹ، لبرٹی مارکیٹ بند ہوں گی، حفیظ سنٹر، کینٹ و والٹن مارکیٹ، منٹگمری روڈ سمیت تمام مارکیٹوں کی جانب سے نویں اور دسویں محرم الحرام کی چھٹی کے حوالے سے تاجر برادری نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 تاجر برادری کی جانب سے محرم الحرام کے احترام میں مارکیٹوں میں سبیلیں لگائی جائینگی۔ صدر انجمن تاجران فیروز پور روڈ محبوب سرکی کا کہنا ہے کہ عاشورہ پر تمام مارکیٹیں بند رہیں گی۔

 

مزیدخبریں