(رضوان نقوی) ایف بی آر میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، ان لینڈریونیوسروس کے گریڈ 18 اور 19کے 37افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے گئے،ایڈیشنل کمشنر فیصل اصغر کا آرٹی او ٹو سے کارپوریٹ آرٹی او ، ڈاکٹر شازیہ گل کا سی آرٹی او سے ایل ٹی یو میں تبادلہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر کے ٹیکس دفاتر میں تعینات 37افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر فیصل اصغر کا آرٹی او ٹو سے کارپوریٹ آرٹی او جبکہ کارپوریٹ آرٹی او کی ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر شازیہ گل کا لارج ٹیکس پیئریونٹ میں تبادلہ کردیا گیا ہے. ایڈیشنل کمشنر محمد عرفان کا سی آرٹی او سے ایل ٹی یو ,ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی فیصل آباد بلال حسن کا سی آر ٹی او لاہور میں تبادلہ کردیا گیا ہے.
ایڈیشنل کمشنر سحر آفتاب بٹ کا آرٹی او ٹو سے لارج ٹیکس پیئریونٹ ,سیکرٹری ٹیکس پیئرآڈٹ عامرہ سرور کا اسلام آباد سے ایل ٹی یو لاہور تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ عروج مہوش رضوی کا سی آرٹی او جبکہ ڈپٹی کمشنر صارم بھٹی کا سی آرٹی او لاہور سے اسلام آباد تبادلہ کرکے سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے, ڈپٹی کمشنر شہزاد علی خان کا لاہور کے کارپوریٹ آرٹی او سے ایل ٹی یو تبادلہ کردیا گیا ہے۔