ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی ایس آنرز کے طلبہ کو قرآن پاک پڑھانے کی منظوری

بی ایس آنرز کے طلبہ کو قرآن پاک پڑھانے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبہ کو قرآن کو بطور نصاب پڑھانے کی منظوری، سنڈیکیٹ نے بی ایس آنرز کے طلبہ کو قرآن پاک پڑھانے کی منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق جی سی یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کی منظوری کے بعد سنڈیکیٹ نے بھی طلبہ کو قرآن کا مضمون پڑھانے کی منظوری دے دی۔ قرآن کو بطورنصاب پڑھانے کیلئے سنڈیکیٹ اجلاس میں تفصیلی بحث کی گئی۔سنڈیکیٹ نے شعبہ اسلامیات پر زور دیا کہ نصاب میں منتخب قرآنی سورتوں کو پڑھانے کیلئے ماہر اساتذہ کو ذمہ داری سونپی جائے۔

شعبہ اسلامیات کی نگرانی میں قرآن پاک کا نصاب تیار کیا گیا ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے قرآن کے نصاب پر بریفنگ دی۔ قرآن پاک کا نصاب یونیورسٹی کے بی ایس آنرز کے طلبہ کو پڑھایا جائے گا۔گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کو قرآن کو نصاب میں شامل کرنے کی ہدایات کی تھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer