ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے خوشخبری، ترقیاں اور انکریمنٹ منظور

اساتذہ کیلئے خوشخبری، ترقیاں اور انکریمنٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی کے 23 اساتذہ کو 21 ویں گریڈز میں ترقیاں دے دی گئیں، ٹی ٹی ایس پر تعینات 83 اساتذہ کی تنخواہوں پرانکریمنٹ کی بھی منظوری دے دی ہے ۔
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس توصیف کھٹانہ،  ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن عثمان خالد، پرنسپل جناح کالج مزنگ ڈاکٹر طاہرہ سکندر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ، روزینہ عالم، پرو وائس چانسلر ڈاکٹرسلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان شریک ہوئے۔

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، ڈاکٹر رانا ماجد، جاوید سمیع بھی شریک ہوئے۔ سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کے 23 اساتذہ کو 21 ویں گریڈ میں ترقیاں دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یونیورسٹی کے 46 اساتذہ کو 20 ویں گریڈ اور 28 اساتذہ کو 19 ویں گریڈ میں ترقیاں دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

سنڈیکیٹ نے ہیلے کالج کے پرنسپل مبین عالم کو تبدیل کر کے ڈاکٹر ذوالفقار احمد کو پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی میں ٹینور ٹریک سسٹم پر تعینات 83 اساتذہ کو انکریمنٹ دینے کی منظوری جبکہ 10 طلباء کو امتحان دینے کا اضافی چانس دینے کی منظوری دے دی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer