محرم الحرام، سکیورٹی انتظامات مکمل

18 Aug, 2020 | 09:10 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( عرفان ملک ) لاہور پولیس نے محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں سمیت شہر بھر کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے، پاک فوج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی خدمات سر انجام دیں گے۔

شہر میں محرم الحرام کے دوران 15 ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔ 12 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز اور 83 انسپکٹرز تعینات ہونگے۔ شہر میں مجموعی طور پر 5235 مجالس کا انعقاد اور 650 عزاداری جلوس برآمد ہونگے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔

پولیس کے ساتھ ساتھ دس ہزار سے زائد رضا کار بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ کورونا ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کروایا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر، متنازعہ تقاریر، وال چاکنگ اور تشہیر پر سخت پابندی ہے۔ شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد ہی مجالس و امام بارگاہوں میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں