سینما گھر نہ کھلنے کی وجہ سامنے آگئی

18 Aug, 2020 | 07:57 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) لالی وڈ فلم ڈسٹری بیوٹر کمپنیوں نے سینماؤں کو نئی فلمیں ریلیز دینے سے انکار کردیا، کہتے ہیں کہ پہلے بقایاجات ادا کریں پھر نئی فلمیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ایس او پیز کے ساتھ سینما گھروں کو کھلنے کی اجازت مل گئی لیکن اس کے باوجود سینما گھر نہ کھلنے کی وجہ بقایاجات ہیں جو سینما مالکان نے ادا نہیں کیے۔ متعدد ایسی فلمیں سینماؤں پر لگیں جن کے پیسے ڈسٹری بیوٹرز کو ادا نہیں کیے گئے۔ ایک تحقیق کے مطابق یہ رقم انتیس کروڑ روپے کی ہے۔ 

فلم ڈسٹری بیوٹرز نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی فلمیں سینماؤں کو اس وقت تک نہیں دی جائیں گی جب تک سینما مالکان ڈسٹری بیوٹرز کے بقایاجات ادا نہیں کریں گے۔

واضح رہے تیرہ ستمبر سے سینما گھر کھلنے کا اعلان ہوا تھا لیکن اب نئی فلمیں ڈسٹری بیوٹرز نہیں دیں گے۔ فلم ڈسٹری بیوٹر اور سینما مالکان کے مابین یہ مسائل کس طرح ختم ہوں گے یہ آنے والا وقت بتائے گا۔ 

مزیدخبریں