(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ٹوئیٹ شہبازشریف کاکہناہے کہ تبدیلی نے دو سال میں تباہی مچا دی۔خارجہ پالیسی، معیشت سے لے کر گورننس تک عمران خان کی قومی امور میں بدانتظامی نے عوام کے مصائب کئی گنا بڑھا دئیے ہیں۔ عوام سیاسی انجینئرنگ کے اس ناکام تجربے کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں.
صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نےٹوئیٹ کرتےہوئےحکومت پرتنقید کرتےہوئےکہاہےکہ پی ٹی آئی حکومت کے دو سال مکمل ہوگئے، 2018 میں جی ڈی پی 5.8 فیصد تھا، 2020 میں 0.45 فیصد ہونے سے لاکھوں بے روزگار اور اس سے کہیں زیادہ غربت کے جہنم میں جاچکے ہیں۔انھوں نےکہاکہ چینی،گندم اور ادویات کی قیمتیں دوگنا اور فی کس آمدنی میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی۔میاں شہبازشریف کاکہناتھاکہ حکومت ہرشعبہ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔