ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر چٹ چیٹ سے منع کرنے پر خاتون عدالت پہنچ گئی

سوشل میڈیا پر چٹ چیٹ سے منع کرنے پر خاتون عدالت پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہین عتیق ) فیملی عدالت میں سوشل میڈیا پر چیٹ کرنے سے روکنے پر بیوی کنزہ اعجاز نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا، عدالت نے شوہر اعجاز کو نوٹس جاری کیا، جس نے جواب داخل کردیا، عدالت نے وکلا کو بحث کےلیے طلب کیا ہے۔

فیملی جج فراز جاوید وڑائچ کی عدالت میں کنزہ اعجاز نے خلع کی بنیاد پر طلاق کا دعوے دائر کیا۔ درخواست گزار کے مطابق میرا شوہر مجھے سوشل میڈیا پر بیگو ویڈیو کال پوائنٹ پر بات کرنے سے روکتا ہے اور اسی بات پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، میں خاوند کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ کال پوائنٹ پر بات کرکے پندرہ سو روپے کماتی ہوں۔

عدالت میں شوہر نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی فیس بک پر غیر مردوں سے باتیں کرتی رہتی ہے، اس کو اچھا نہیں لگتا کہ اس کی بیوی نامحرم سے بات کرے۔ عدالت نے جواب پر وکلا کو اگلے ہفتے طلب کرلیا ہے۔