( جنید ریاض ) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پاکستانی او، اے لیول کے طلباء کی گریڈنگ کے حوالے سے کیمبریج کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے او،اے لیول کے طلباء کو مبارکبار پیش کرتے ہوئے کہا کہ او،اے لیول کے پاکستانی طلبہ کے بہتر امتحانی نتائج کی کاوشیں رنگ لے آئیں ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کنٹری ڈائریکٹر سی اے آئی ای کے مطابق پاکستانی او، اے لیول کے طلباء کو گریڈز سکول کے گریڈز کے مطابق دئیے جائیں گے۔
ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ پہلے دن سے اپنے طلباء کے اس سنگین مسئلے کو لے کر کنٹری ڈائریکٹر کیمبریج عظمیٰ سے رابطے میں ہیں۔ پاکستانی او،اے لیول کے طلبہ کی گریڈنگ کے حوالے سے کیمبریج کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
Last Update before Announcement by Cambridge tomorrow:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) August 17, 2020
I just spoke with the Country Director Ms Uzma. She has assured me in so many words that a positive action will be taken by Cambridge in favour of the students. Let’s all be patient for good news till tomorrow InshAllah.
واضح رہے چند روز قبل کیمبرج یونیورسٹی نے او اور اے لیول کے نتائج کا اعلان کیا تھا، متعدد سکولوں نے نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا تھا اور طلباء نے احتجاج بھی کیا تھا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ اے لیول کے بچوں کو ان کی تین سالہ کارکردگی کی بنیاد پراسیس کرکے اپنی مرضی کے نمبرز دے دیے گئے۔ کیمبرج نے رزلٹ کے لیے امتحانات چیک نہیں کیے بلکہ ایکسل کے حساب سے بچوں کی اسیسمینٹ کی ہے۔