ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقرا عزیز کا جنسی زیادتی کرنیوالوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ

اقرا عزیز کا جنسی زیادتی کرنیوالوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اقرا عزیز کا  شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بنا پر اپنی اداکاری کا لوہا منوا یا ہے ا ورپاکستان میں بہت سے یادگار ڈراموں میں ایوارڈ جیتے ہیں۔انکے یادگار کرداروں کی بدولت مداحوں نے انہیں کم  وقت میں بہت سراہا ہے۔ اداکارہ اقرا عزیز نے بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو سرعام پھانسی پر لٹکانا چاہئے تاکہ یہ لوگ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن سکیں۔ انہوں  نے مزید کہا کہ صرف سرعام پھانسی اس جرم کی شرح میں کمی کرسکتی ہے۔

  اقرا عزیز نے عفت عمر کے شو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دینی چاہئے تاکہ انہیں دوسروں کے لیے مثال بنایا جاسکے۔ اس معاملے میں لوگوں کی مختلف رائے ہوسکتی ہے لیکن مجھے یقین ہے جو شخص جنسی زیادتی میں ملوث ہوتا ہے وہ بغیر خطرے کے لوگوں کے درمیان کبھی نہیں رہ سکتا۔ اقرا عزیز نے مزید کہا کہ صرف سرعام پھانسی اس جرم کی شرح میں کمی کرسکتی ہے۔ آپ کو ایسے لوگوں کو مثال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے اس طرح کے کام کرنے کی ہمت نہ کرسکیں۔

  واضح رہے کہ اداکارہ اقرا عزیز عفت عمر کے آن لائن شو میں شریک ہوئیں جہاں عفت نے ان سے ان کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ انہیں شادی کی اتنی جلدی کیا تھی ؟ جس پر اقرا عزیز نے کہا مجھے دراصل ان سوالوں سے اعتراض تھا جو لوگ مجھے اور یاسر کو دیکھ کر پوچھتے تھے کہ کیا آپ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں؟ کیا آپ ایک ساتھ ہیں یا نہیں وغیرہ۔ اسی پروگرام میں اقرا عزیز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے لوگوں کے سوالات سے تنگ آکر یاسر حسین سے جلدی شادی کی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer