ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کس وقت کی نیند بہتر ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

کس وقت کی نیند بہتر ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سائنس کی نئی تحقیق نے پہلے سے بنی ہوئی مثالوں اور عام اور روایتی سوچ پر سوالات کھڑے کر دیے۔عام تاثر یہ ہے کہ صبح جلدی اُٹھ کر کیے جانے والے کام زیادہ بہتر طریقے سے انجام پاتے ہیں اور انسان کو پورہ دن ہشاش بشاش او ر چست رہتا ہے۔لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق سانسدانوں نے عجیب انکشاف کیا ہے کہ سماجی روابط کے حوالے سے رات کا وقت سب سے بہتر ہے اور اس سے نیند پر بھی اچھا فرق پڑتا ہے جبکہ دن کے حوالے سے یہ معاملات اسکے بر عکس ہیں۔

   غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کے ادارے کرولنسکا انسٹیٹیوٹ کی تحقیق کے مطابق انہوں نےسویڈن سے تعلق رکھنے والے 641بالغ افراد کو ان کی نیند کی روز مرہ کی صوررتِحال کے حوا لےسےمشاہدے میں رکھا جس میں انکے ہفتے کے تمام دنوں پر غور کیا گیا اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جو سماجی معاملات کو شام کے وقت طے کرتے ہیں یا سماجی حوالے سے شام اور رات میں ہونے والی محافل کا حصہ بنتے ہیں وہ بہت سکون کی نیند پاتے ہیں اور دن میں بھی جب اٹھتے ہیں تو تروتازہ محسوس کرتے ہیں جبکہ دن میں جلد اٹھ کے سماجی معاملات نمٹانے والے دوپہر تک سست ہو جاتے ہیں اور نیند انہیں دوپہر کے وقت ہی گھیر لیتی ہے۔

  واضح رہے کہ ایک سائنسی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی موٹاپے کا شکار بھی بناتی ہے۔ جو لوگ کم سوتے ہیں ان کی بھوک بڑھ جاتی ہے۔ نا مناسب نیند جسم میں لیپٹن نامی ہارمون کی مقدار کم کر دیتی ہے اور گریلین نا می ہارمون کی مقدار بڑھا دیتی ہے جو جسم کی خوراک کی طلب میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ وزن بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 8گھنٹے پر سکون نیند لینی چاہیے۔ شام کے اوقات میں چاکلیٹ اور کافی جیسی اشیاءسے بھی گریز کرنا چاہیے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer