’’تم بچوں جیسی دکھتی ہو‘‘

18 Aug, 2020 | 02:25 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:اداکارہ ماہرہ خان نے شکوہ کیا ہے کہ لوگ انہیں کیوں بتاتے ہیں کہ وہ بچوں جیسی لگتی ہیں۔

انسٹا پرماہرہ نے مزاحیہ تصویر شیئرکی جس میں وہ زبان چڑاتے ہوئے شرارتی اندازمیں آنکھیں بند کیے دونوں ہاتھ کمر پررکھے کھڑی ہیں۔کیپش میں ماہرہ نے لکھا ” لوگ مجھےکیوں بتاتے ہیں کہ “تم بچوں جیسی دکھتی ہو” جیسے کہ یہ کوئی بری چیز ہو؟”۔

 اداکارہ عائشہ عمر نے ماہرہ کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا ” دراصل یہ ایک بہترین کمنٹ ہے”۔عائشہ کے علاوہ میرا سیٹھی اور ایمن خان نے بھی ماہرہ کی تصویر کو سراہتے ہوئے تبصرے کیے۔

ماہرہ کی آنے والی فلم ” قائداعظم زندہ باد” ہے جس میں پہلی بار فہد مصطفیٰ ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

مزیدخبریں