ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے گرمی و حبس سے پریشان لاہوریوں کو خوشخبری سنادی

محکمہ موسمیات نے گرمی و حبس سے پریشان لاہوریوں کو خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) شدید گرمی سے پریشان لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے لاہور کا موسم ابرالود رہنے کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے لاہور میں سورج آگ برسا رہا ہے، جس سے گرمی و حبس میں اضافہ ہوگیا، شہریوں کے چہرے گرمی سے مرجھا گئے ہیں، باغوں کے شہر لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا، شہر کے مختلف مقامات پر بادل برسنے کا امکان ہے، آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35  اور کم سے کم 27  ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، صبح کے وقت درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا، بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس کے بعد اتوار تک موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم اگلا ہفتہ بھی مون سون کی بارشوں میں گزرے گا، مون سون ہوائیں بدھ سے ملک میں داخل ہوں گی۔

  محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا، آئندہ دو سے تین روز کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer