مردوں کیلئے اچھی خبر ،سائنسی تحقیق نے سب کو حیران کردیا

18 Aug, 2020 | 01:24 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: سائنس نے مردوں کو اچھی خبر سنادی،نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا۔

  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے،جس کے مطابق آسان اہداف حاصل کرنے کی مسلسل کوشش مرد حضرات کو ایک وقت میں ایک سے زیادہ کام کرنے کے قابل بنا دیتی ہے اور انسان چیزیں کم وقت میں تلاش کرنے اور یہاں تک کہ انکے متعلق پڑھنے میں بھی پہلے سے تیز ہو جاتا ہے۔اس حیران کن تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگ جہاں اپنی بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ اس ڈر سے پریشان ہوتے ہیں کہ انکی قابلیت وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جا رہی ہے،یہ نسخہ انکے لیے بھی کارآمد ہے اور زیادہ عمر کے افراد بھی اس سے برابر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے 100بالکل متوازن دماغ کے حامل بالغ افراد کو ا س تحقیق سے تقریبا ایک ہفتہ پہلے مشاہدے میں رکھا،پھر انہیں دو برابر حصوں میں تقسیم کر کے ایک گروپ سے مسلسل چھوٹے چھوٹے اور آسان کام کرائے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو عام اوقات کے مطابق چلنے دیا گیا ۔پھر ایک مخصوص وقت کے بعد تمام افراد کا ایم ۔آر۔آئی ٹیسٹ کیا گیا جس سے یہ بات واضح ہوئی کہ کام کرنے والوں کا دماغ با نسبت دوسرے گروپ کے ،پہلے سے زیادہ مضبوط اور زیادہ کام کرنے کے قابل ہوا ہے۔

  واضح رہے کہ اس سے قبل سائنسدانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ دماغ انٹرنیٹ کی طرح کام کرتا ہے۔اس تحقیق میں چوہے کے دماغ کے ایک ہی حصے میں ایک انجیکشن کے دو مرکبات منتقل کئے گئے۔ ان میں سے ایک مرکب کا کام یہ بتانا تھا کہ سگنلز کہاں سے آ رہے ہیں جبکہ دوسرا یہ بتاتا تھا کہ سنگلز جا کہاں رہے ہیں۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ چوہے کے دماغ میں موجود ربط چہار سطحی ہے۔”اس چہار سطحی ڈھانچے سے یہ واضح ہے کہ دماغ کسی بڑی کمپنی کی طرح کام کرتا ہے، جہاں مختلف حصے آزادانہ کارکردگی میں مصروف ہوتے ہیں۔“

مزیدخبریں