ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچ کروڑ 43 لاکھ روپے کا گولڈن نمبر

پانچ کروڑ 43 لاکھ روپے کا گولڈن نمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:آج کا دور آئی ٹی کا دور ہے،دنیا میں سب سے امیر ترین وہی لوگ ہیں جو آئی ٹی کے شعبے میں چھائے ہوئے ہیں۔ مائیکرو سافٹ ،ایمازون،فیس بک،ٹوئٹر ،انسٹاگرام،وٹس ایپ،ٹک ٹاک ،لنکڈ ان ،زوم ،ٹیلی گرام سے تو سبھی واقف ہیں۔یہ تما م  دنیا پر چکمرانی کررہے ہیں۔ان سب کا تعلق ایک چیز سے ہے وہ ہے موبائل فون،سمارٹ فون کے بغیر یہ سبھی بیکار ہیں۔

گولڈن فون نمبرز کی قیمت تو ہر جگہ نارمل نمبروں سے زیادہ ہوتی ہے لیکن آپ یہ سن کر بھونچکا رہ جائیں گے کہ چین میں ایک نمبر نیلامی میں ساڑھے 22لاکھ یوآن (تقریباً 5کروڑ 43لاکھ روپے)میں فروخت ہو گیا ہے اور اس نمبر میں ایسی خاص بات ہے کہ سن کر آپ کی حیرت دو چند ہو جائے گی۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق اس فون نمبر کے آخر میں 5بار 8کا ہندسہ آتا ہے۔ اب ایک طرف اس فون نمبر میں اعداد کی ترتیب کچھ ایسی ہے اور دوسرے مینڈرین زبان میں لفظ ’ایٹ‘ (eight)اس لفظ کے مشابہہ ہے جو ’خوشحالی‘ کے لیے بولا جاتا ہے۔ 


یہی وجہ ہے کہ لوگ اس فون نمبر کو خوشحالی کا سبب سمجھتے ہیں اور یہ نیلامی میں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوا۔ یہ فون نمبر دیگر اثاثوں کے ساتھ ایک آدمی سے ضبط کیا گیا تھا۔ اس آدمی کے خلاف بیجنگ کی ایک عدالت نے فیصلہ سنایا تھا اور اس کے اثاثے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔ خوشحالی کی علامت سمجھا جانے والا یہ فون نمبر اس آدمی کی ملکیت تھا اور اس کے اثاثے ضبط ہو کر نیلام ہو گئے۔ اس کے باوجود لوگ اس نمبر کو خریدنے کے لیے بڑھ چڑھ کر بولی دینے لگے اور اس کی قیمت ساڑھے 22لاکھ یوآن تک پہنچ گئی۔ جیسا کہ آپ کو بتاچکے ہیں کہ چینی لوگ 8کے عدد کو خوشحالی کی علامت سمجھتے ہیں۔ اس کی ایک یہ مثال بھی آپ کو بتاتے چلیں کہ 2008ءمیں بیجنگ میں اولمپکس مقابلے ہوئے تھے۔ ان مقابلوں کا آغاز 2008ءکے آٹھویں مہینے (اگست) کی آٹھ تاریخ کو 8بج کر 8منٹ پر کیا گیا تھا۔عدد 4کا چینی زبان میں مطلب ’موت‘ ہے چنانچہ یہ چینیوں کا سب سے ناپسندیدہ نمبر ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer