حکومت کےساتھ بیٹھنا ہمارے مؤقف کی نفی ہے،نواز شریف

18 Aug, 2020 | 11:33 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42:سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت کےخلاف بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


ذارئع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے مولانا کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران نوازشریف نےمولانا فضل الرحمان کو بھرپور اپوزیشن کاکردار ادا کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔


ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا  فضل الرحمان سے کہا کہ حکومت کےساتھ بیٹھنا ہمارے مؤقف کی نفی ہے، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے، آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے دوران بڑی جماعتوں کے کردار سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ناراض ہوگئے تھے۔اس کے بعد جے یو آئی نے حکومت کے خلاف اکیلے تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اس سلسلے میں مولانافضل الرحمان نے 7 ستمبر کو پشاور میں احتجاجی جلسے اور ریلی کی کال بھی دی ہے۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نوازشریف  اس وقت لندن میں علاج کی غرض سے مقیم ہیں،گزشتہ چند ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔لندن میں علاج کے لیے مقیم سابق وزیراعظم نوازشریف دل کا معائنہ کرانے کے لیے لندن برج ہسپتال پہنچے۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کو ہسپتال میں داخل ہونے کی تجویز دے دی۔معائنے کے بعد نوازشریف ہسپتال سے واپس گھر روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ اہلِ خانہ کے چند افراد اور کچھ پارٹی ارکان موجود تھے۔  

   سابق وزیر ِ اعظم نواز شریف اس سے پہلے لندن کے ہسپتال میں علاج کی غرض سے داخل تھے ،تاہم وہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر کورونا کے باعث وقتی طور پر ہسپتال میں آنا جانا اورہسپتال سے براہ راست علاج سے احتیاط کر رہے تھے۔ ہفتہ کے روز   نواز شریف اپنے ڈاکٹر کے پاس معائنے کے لیے گئے تو انکے خون کے نمونے لیے گئے جن کا نتیجہ اگلے ہفتے آنا متوقع ہے،جنہیں دیکھ کر ان کی مستقبل میں ہونے والی سرجری کے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اسکے علاوہ انہوں نے معائنے کے لیے اپنے ڈاکٹر سے اگلی تاریخ بھی طے کی۔ 

مزیدخبریں