راوی پل پر خوفناک ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق

18 Aug, 2019 | 08:37 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) سگیاں راوی پل پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق سگیاں راوی پل پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرک سگیاں پھول منڈی کی جانب سے بند روڈ کی طرف آرہا تھا کہ اچانک ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار بیس سالہ مبشر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع پر سے فرار ہو گیا جبکہ ٹریفک وارڈنز نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی مبشر چونگی امرسدھو کا رہائشی تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

مزیدخبریں