حکومت کی پلاسٹک بیگز پر پابندی کی تیاریاں مکمل

18 Aug, 2019 | 05:49 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) ماحولیاتی آلودگی اور بیماریوں کا سبب بنانے والے پولیتھن بیگز اب چند دنوں کے مہمان ہیں، پنجاب حکومت نے پولیتھن بیگز پر پابندی عائد کرنے کی سمری منظور کرلی، آئندہ چند دنوں میں قانون سازی بھی کرلی جائے گی۔

پولیتھین بیگز ماحولیاتی آلودگی اور مختلف بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں، پلاسٹک بیگز اب پنجاب میں بھی بند ہونے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیتھن فری پنجاب کا قانون جلد نافذ ہوجائے گا، پنجاب حکومت نے پولیتھن بیگز کے استعمال پر پابندی کی سمری منظوری کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے اگلے اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری کے بعد عملدرآمد ہوگا۔

صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کی جانب سے پولیتھن بیگز پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا گیا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے حکومتی پالیسیاں خوش آئند ہیں، وزیراعظم کے مشیر امین اسلم نے بھی الیکٹریکل کاروں کی نوید سنا دی ہے۔

مزیدخبریں