داتا دربار کے قریب افسوسناک واقعہ

18 Aug, 2019 | 04:03 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) داتا دربار کے قریب گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے قریب واقع گھر میں شارٹ سرکٹ  کے باعث آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے دیکھتے ہی پورے گھر کو  اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان  نہیں ہوا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔

مزیدخبریں