لاہور میں کچرا پھیلانے والے ہوجائیں ہوشیار خبردار

18 Aug, 2019 | 01:11 PM

Sughra Afzal

 (درنایاب) شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار!! ایل ڈبلیو ایم سی باغوں کے شہر لاہور میں کچرا پھیلانے والوں کے خلاف سرگرم ہوگیا۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی اجمل بھٹی کی ہدایت پر انفورسمنٹ ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے کچرے کا ڈھیر لگانے پر بی ایف سی، لاہور بروسٹ، برگر کاٹیج، ہاٹ اینڈ چلی، بٹ سویٹ، ایچ بی ایل،میزان بنک، ماسٹر بریانی، مسٹر برگر، صادق حلوہ پوڑی اور بون فائر ریسٹورنٹ کے چالان  کردیئے، واپڈا ٹاؤن سوسائٹی کا غیر قانونی ڈمپنگ پرچالان کردیا گیا۔

 حکام کے مطابق متعلقہ انتظامیہ کھلے عام کچرے کا ڈھیر لگا رہی تھی، ایم ڈی اجمل بھٹی کا کہنا تھا کہ ہم ایسے اقدامات کریں گے جن سے شہری اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں گے۔

مزیدخبریں