لاہوریوں کو آج مفت پودے ملیں گے

18 Aug, 2019 | 11:27 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) کلین اینڈ گرین مون سون شجرکاری "ہر بشر دو شجر مہم" شروع، پی ایچ اے کی طرف سے  آج لاہوریوں کو مفت پودے دیئے جائیں گے۔

 باغوں کے شہر لاہور میں کلین اینڈ گرین مون سون شجرکاری "ہر بشر دو شجر مہم کا آغاز ہوگیا،  پی ایچ اے کی جانب سے مختلف زونز میں آج مفت پودے تقسیم کیے جائیں گے جس کیلئے   موبائل گاڑیاں  اپنے روٹس پر  بھی چل پڑی ہیں، شہری شناختی کارڈ دکھا کر پھول دار اور پھل دار پودے وصول کرسکتے ہیں۔

لاہورکے مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس پر آج مون سون شجر کاری مہم کے تحت 21 ہزار پودے لگائے جائیں گے، زون 1 میں ڈائریکٹر جاوید حامد گلشن اقبال پارک اور مصطفیٰ ٹاؤن میں 1 ہزار پودے جوہر ٹاﺅن گرین ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 11ہزار پودے لگائیں گے، زون 2  میں ڈائریکٹر چودھری اختر محمود باغ جناح اور آزادی چوک میں 200 اور سرکلر روڈ پر 800 پودے لگائیں گے، زون3میں عبدالعلیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر بوٹینیکل گارڈن جلو اور جی ٹی روڈ پر ہزار پودے لگائیں گے۔

ذرائع کے مطابق زون 4 میں ڈائریکٹر محمد تحسین گلشن راوی ،سبزہ زار اور سمن آباد میں 11 سو  اور زون 5 میں ڈائریکٹر مصباح الحسن ڈار قرشی پارک گلبرگ میں 100 سدرن بائی پاس خیابانی جناح فیصل ٹاؤن مادر ملت روڈ پر1900 پودے لگائیں گے، زون 6 میں ڈائریکٹر فرحت عباس شاہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس اور گریٹر اقبال پارک میں 650 پودے لگائیں گے ۔

مزیدخبریں