(شاہین عتیق)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس ارشد مسعودکی عدالت میں اے این ایف نے منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کی جائیداد سیل کر کے چالان پیش کردیا، کیس کی سماعت 24 اگست کوہوگی۔
سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں جو چالان پیش کیا گیا اس میں سیل شدہ جائیداد کا تخمینہ 60 ارب روپے بتایا گیا ہے، یہ پراپرٹی رانا ثناءاللہ، ان کی بیوی، داماد، بیٹی اور دو بے نامی داروں کے نام ہے۔
رانا ثناءاللہ کے وکیل وقار احمد رئیس ایڈووکیٹ کے مطابق اے این ایف نے جو چالان پیش کیا ہے اس کی نقول 24 اگست کو لی جائے گی، اسی روز رانا ثناءاللہ کو پیش بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عدالت میں اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کے خلاف 15 کلو ہیروئن رکھنے کے الزام میں چالان پیش کر رکھا ہے۔