عمران خان نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت کر دی

18 Aug, 2018 | 08:14 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی 42:پا کستان کے وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی حمایت کردی ، انہوں نے کہا کہ ہم عثما ن بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی وئب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہو ئے کہاکہ میں عثمان بزدار کے ساتھ ہوں،دو ہفتے کی معلومات کے بعدعثمان بزدار کو ایماندار پایا،عثمان بزدار نئے پاکستان کے وژن کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،عثمان بزدارمیرے نئے پاکستان نظریے پر پورا اترتے ہیں ۔
واضح رہے گزشتہ روز انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں اعلان کرتے ہو ئے کہا تھا کہ عثمان بزدار کا تعلق پنجاب کے پسماندہ علاقہ ڈیرہ غازی خان سے ہے جہاں نہ بجلی ہے نہ پانی ، ڈی جی خان ڈویژن کے اس پسماندہ علاقہ میں دو لاکھ لوگوں کے لیے ایک ڈاکٹر ہے، عثمان بزدار بطور وزیراعلیٰ پوری طرح آگاہ ہے کہ وہاں کیا کرنا ہے اور ان علاقوں کی پسماندگی کیسے دورکر نی ہے ۔

مزیدخبریں