عید الاضحیٰ کی چھٹیاں منسوخ

18 Aug, 2018 | 03:12 PM

Sughra Afzal

 (عابد چودھری) سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز کی عید الاضحیٰ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔عید پر دفاتر میں ڈیوٹیاں کرنے والا عملہ بھی فیلڈ میں تعینات ہو گا۔

سی ٹی اوملک لیاقت نے کہاہے کہ لیڈیز وارڈنز کو تفریحی مقامات پر تعینات کیا جائےگا۔ ڈویژنل افسروں کی نگرانی میں 12 ڈی ایس پیز، 155انسپکٹرز، 3 ہزار سے زائد وارڈنز شہر بھرمیں تعینات کئے جائیں گے۔ لیڈی وارڈن عید کے تیسرے روز تفریح گاہوں، سیاحتی و تاریخی مقامات پر تعینات کی جائیں گی جبکہ شہر کے تفریحی مقامات پر آگاہی کے لئے روڑسیفٹی کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ڈی ایس پیزکی زیرنگرانی میں ٹریفک سیکٹر ڈیوٹی کے ساتھ اضافی 30 انسپکٹرز،17 پٹرولنگ افسران اور 191ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔ جبکہ مارکیٹوں کے باہر رانگ پارکنگ کیخلاف کاروائی کیلئے34فو ک لفٹرز بھی لگائے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں