(سٹی 42) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران علی شاہ کے شہری داؤد چوہان پر تشدد کا از خود نوٹس لے لیا۔
کچھ روز قبل تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران علی شاہ نے کراچی میں اسٹیڈیم روڈ کے قریب ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر ان کا کہنا تھاکہ گاڑی والا انہیں گالیاں دے رہا تھا، اسے مارا نہیں صرف دھکا دیا تھا۔ چیف جسٹس نے آج ایک کیس سماعت کے دوران اس واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے شہری اور عمران علی کو تین روز میں معاملے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت کی ہدایت پر عمران شاہ نے شہری سے گھر جاکر معافی مانگی تھی جبکہ پارٹی نے نو منتخب رکن اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر وضاحت بھی طلب کی تھی۔