سٹی 42: پھلروان قتل کیس میں ملزمان کی جانب سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست انسداد دہشتگردی کورٹ میں دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کورٹ میں برکی میں 5افراد کوقتل کر نے کے کیس کی سماعت ہوئی، ملزم افتخار کے وکیل نے دہشتگردی دفعات ختم کرنے کیلئے درخواست دائر کردی،درخواستگزار کا کہنا تھا کہ کیس ذاتی دشمنی کا ہے ،ا س پر دہشتگردی کی دفعہ نہیں لگتی، درخواست ضمانت کوسماعت کیلئے سیشن کورٹ بھجوایا جائے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ برکی میں دیرینہ دشمنی پرلاٹھی گروپ نے شاتر گروپ پر اندھا دُھند فائرنگ جس کے باعث شاتر گروپ کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، قتل کی واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کو بعد میں پو لیس نے گرفتار کرلیا۔
پھلروان قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنیکی درخواست دائر
18 Aug, 2018 | 01:39 PM