سپریم کورٹ کے باہر غریب مزدور کی خودسوزی کی کوشش

18 Aug, 2018 | 12:18 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر دادرسی کیلئے آئے مزدور کی خود سوزی کی کوشش کی جسے موقع پر موجود  پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر دادرسی کیلئے آئے مزدور فیض رسول نے خود پرپٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی لیکن پولیس نے اس کی یہ کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شہری فیض رسول پٹرول پمپ سے معاوضہ نہ ملنے پر احتجاج کر رہا تھا، فیض رسول کا کہنا ہے کہ مزدوری کرنے کے بعد پٹرول پمپ انتظامیہ نے معاوضہ نہیں دیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر خود سوزی کی کوشش کی۔ْ

مزید تفصیل جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں