سٹی42: 35 ویں نیشنل گیمز کے لئے پولیس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
کوچز، مینجرز، ٹیم کپتانوں کا اجلاس جمعہ کے روز ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان شریک ہوئے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی نیشنل گیمز میں پنجاب پولیس اس سال بھی بھرپور شرکت کرے گی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ایڈیشنل آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید بھی خٓص طور سے شریک ہوئے۔
گیمز میں شرکت کرنیوالی پولیس ٹیموں کی ٹریننگ کے لئے سہولیات، طبی سہولیات کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
پنجاب پولیس کے 573 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ 32 کھیلوں میں شرکت کریگا