سٹی 42: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 119 رنز بناسکی ،سعود شکیل نے 40 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،محمد عامر نے 17 گیندوں پر 30 رنز بنائے ، فن الین نے تین گیندوں 6 رنز اسکور کئے
حسن نواز نے 2 گیندوں پر ایک رنز بنایا ،کوسل منڈیس نے 8 گیندوں پر 12 رنز اسکور کئے ،کپتان ریلی رسو نے 7 گیندوں پر ایک رنز بنایا ،
حسن علی نے 4 اوورز میں 27 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کی ،محمد نبی نے 4 اوورز میں 7 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔میر حمزہ نے 4 اوورز میں 31 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی
جیمز ونس نے 46 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی ،ڈیوڈ ورنر نے 20 گیندوں پر 31 رنز اسکور بنائے،ٹم سیفریٹ نے 15 گیندوں پر 27 رنز بنائے ، عرفان خان نیازی نے 12 گیندوں پر 17 رنز کی اننگز کھیلی
محمد نبی نے 12 گیندوں پر 18 رنز اسکور کئے ،خوشدل شاہ نے ایک اور ریاض الللہ نے پانچ رنز اسکور کئے
ابرار احمد 4 اوورز میں 33 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ،علی ماجد نے 4 اوورز میں 29 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،سین ایبٹ 4 اوورز میں 33 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کرسکے ،محمد عامر نے 42 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کی