بانی دوبارہ وزیراعظم بنے گا تو "جا جا کر معافیاں مانگو گے",عمر ایوب کی دھمکی

18 Apr, 2025 | 11:27 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  عمر ایوب نے کل اڈیالہ جیل کے باہر وزیراعظم شباز شریف کو  قومی  اسمبلی میں سے اٹھا کر باہر نکالنے کی دھمکیاں دی تھیں، آج عمر ایوب نے بیوروکریسی کو بھی  سبق سکھانے کی دھمکی دے دی۔

عمر ایوب اور ان کے ساتھ تین چار دوسرے  لوگ بانی کی بہن علیمہ خان کی بانی سے ملاقات کروانے کے لئے کل جمعرات کے روز اڈیالہ جیل گئے تو پولیس نے ان سب کو پکڑ کر قیدیوں کی وین میں بٹھا دیا تھا، پھر کچھ دیر بعد انہین اس شرط پر قیدیوں کی وین سے رہائی ملی کہ وہ سب واپس جائیں گے۔ قیدیوں کی وین میں قید کئے جانے سے پہلے عمر ایون نیوز چینلز کے کیمروں کے سامنے گرجتے رہے، انہوں نے کہا کہ اب وہ وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں نہیں آنے دیں گے، اٹھا اٹھا کر باہر نکالیں گے۔ 

آج عمر ایوب علیمہ خان کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ گئے ہوئے تھے، وہاں انہوں نے بیوروکریسی کو دھمکی دی کہ بانی دوبارہ وزیراعظم بنے گا تو ان سب کو معافیاں مانگنا پڑیں گی۔

 بانی سے ملاقات نہ کروائے جانے پر برہم عمر ایوب نے بیوروکریسی کو تڑھی لگاتے ہوئےکہا بیوروکریسی یاد رکھے بانی پی ٹی آئی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی۔

 عمر ایوب نے کہا کہ وہ یہاں عدالت سے انصاف مانگنے آئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی اُن کے اہلِ خانہ سے ملاقات کروانے کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جارہا۔ 

عمر ایوب نے کہا  چیف جسٹس اپنی رٹ قائم کریں۔ 

مزیدخبریں