ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ پرانی لڑائی، مخالفین کی فائرنگ سے صلح کیلئے آئے 7 افراد زخمی

لاہور؛ پرانی لڑائی، مخالفین کی فائرنگ سے صلح کیلئے آئے 7 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور, ساندہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق تمام افراد پراپرٹی دفتر کے باہر کھڑے تھے، اس دوران موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر 7 افراد زخمی ہوئے ۔ 

پولیس نے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ 

واقع کے متعلق پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ مخالفین کیطرف سے کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان افضال، شاکر وغیرہ نے فائرنگ کی، گزشتہ ہفتے شاکر اور رفاقت کے مابین لڑائی جھگڑا ہوا تھا، آج دنوں فریقین میں صلح ہونی تھی، تاہم ملزمان نے صلح کیلئے آئے لوگوں پر فائرنگ کر دی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ زخموں میں رفاقت، عمران، محمد ساجد، مدثر علی، ناصر علی ،فیضان اور مزمل  شامل ہیں ۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے، باقی 6 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔