ضلع خیبر ؛ تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

18 Apr, 2025 | 05:50 PM

سٹی 42 : ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں میں ایک بار پھر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی، جبکہ ژالہ باری کے باعث طورخم میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 

ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں باڑہ جمرود اور لنڈی کوتل میں ایک بار پھر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی، آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ 

بالائی علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا اور موسم بھی خوشگوار ہوگیا، تاہم برساتی نالوں میں نچلی سطح کی طغیانی بھی آگئی۔ اس کے علاوہ ژالہ باری کے باعث طورخم میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 

 ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ندی نالوں سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔ 

مزیدخبریں