ویب ڈیسک : ایک حیران کن اور ناقابلِ یقین واقعے میں 26 سالہ نوجوان اس وقت شدید صدمے میں چلا گیا جب اسے معلوم ہوا کہ جس خاتون کے ساتھ وہ گزشتہ 4 سال سے رشتہ نبھا رہا تھا وہ 27 نہیں بلکہ 47 سالہ تھی۔
نوجوان نے اپنی داستان ریڈٹ Reddit پر شیئر کی، جہاں اس نے بتایا کہ لڑکی ہمیشہ یہ دعویٰ کرتی تھی کہ اس کی پیدائش اپریل 1998ء میں ہوئی تھی، لیکن جب ایک دن اتفاقاً نوجوان کو اس کے لیپ ٹاپ میں موجود پاسپورٹ کی تصویر ملی تو حقیقت سامنے آ گئی، پاسپورٹ میں پیدائش کا سال 1977ء لکھا تھا۔
اس نے لکھا کہ وہ کبھی شک میں نہیں پڑا کیونکہ لڑکی بظاہر 27 سال کی ہی لگتی تھی، اگرچہ وقتاً فوقتاً چند ریڈ فلیگز یعنی مشکوک باتیں بھی سامنے آئیں، لیکن چونکہ یہ اس کا پہلا تعلق تھا، اس لیے اس نے ان باتوں کو نظر انداز کر دیا۔
نوجوان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی ظاہری شکل و صورت کی حد سے زیادہ فکر مند تھی اور اس کے تمام دوست اس کی بتائی گئی عمر سے خاصے بڑے تھے، ہر بار جب میں پاسپورٹ یا شناختی کارڈ دیکھنے کی بات کرتا تو وہ بہانے بنا کر بات ٹال دیتی۔
جب یہ کہانی وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر بھرپور ردِعمل دیا، زیادہ تر افراد نے نوجوان کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر یہ رشتہ ختم کر دے کیونکہ یہ دھوکا دہی پر مبنی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اگر یہ سب سچ ہے، تو تمہیں فوراً بریک اپ کر لینا چاہیے، وہ مسلسل تم سے جھوٹ بولتی رہی ہے۔ایک اور صارف نے کہا کہ 4 سال کی مسلسل فریب کاری کے بعد دوبارہ اعتبار کرنا ممکن نہیں۔