ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا پر اداکارہ تارا ستاریا اور معروف گلوکار و ریپر بادشاہ کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تارا ستاریا اور بادشاہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’ہاٹ ٹاپک‘ بنے ہوئے ہیں، اداکارہ تارا ستاریا بادشاہ سے قبل اداکار آدر جین کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھیں۔
تارا ستاریا اداکار آدر جین سے بریک اپ کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اس بار ان کا نام معروف بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ لیا جا رہا ہے۔
اس جوڑے کے رومانوی تعلق میں ہونے کی افواہوں نے اس وقت جنم لیا جب ایک ریئیلٹی شو کے دوران اداکارہ شلپا شیٹی نے مذاق میں بادشاہ کو تارا ستاریا کے نام سے چھیڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی کے چھیڑنے پر بادشاہ اس بات پر شرمائے بھی تھے۔