ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار: پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار: پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پولیس نے معروف سوشل میڈیاانفلوئنسر اور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا۔

 رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کو لاہور سے باہرگرفتارکیاگیااورپولیس ٹیم ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر کے لاہور پہنچ گئی،ملزم کاشف ضمیر کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔آپریشن ونگ پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کو تھانہ گرین ٹاون منتقل کر دیا

  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک وائرل ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کی جس میں کاشف ضمیر ایک پولیس اہلکار کے ساتھ نظر آ رہے تھے۔

 پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا اہلکار بھی حراست میں لیا جا چکا ہے۔

 ایس پی فیصل کامران نے بتایا ہے کہ گرفتاری لاہور کے باہر سے عمل میں لائی گئی اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔